• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر انتظامیہ کو گزشتہ مالی سال کے دوران یونین ٹیریٹری میں 52,155 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول

جموں و کشمیر انتظامیہ کو گزشتہ مالی سال کے دوران یونین ٹیریٹری میں 52,155 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول

منظوری ملنے کے بعد ان تجاویز سے جموں و کشمیر میں 2,41,716 ملازمتیں پیدا ہونے کی امید

by امت ڈیسک
19/04/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(جموں) جموں و کشمیر انتظامیہ کو گزشتہ مالی سال کے دوران یونین ٹیریٹری میں 52,155 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں. جموں کو کشمیر سے 15.63 فیصد زیادہ سرماریہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔جموں و کشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (جے کے ٹی پی او) کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق منظوری ملنے کے بعد ان تجاویز سے جموں و کشمیر میں 2,41,716 ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے۔ جے کے ٹی پی او اعداد و شمار کے مطابق ’’کُل 4,444 تجاویز موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 1105 جموں کے لیے جب کہ باقی 3,339 کشمیر کے لیے ہیں۔ تجاویز سے جموں و کشمیر میں 39,022 کنال اراضی (19,125 جموں میں اور 19,897 کشمیر میں) پر 52,155 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے 2,41,716 افراد کو روزگار (جموں سے 1,09,136 اور کشمیر سے 1,32,580 ) فراہم ہونے کی امید ہے۔‘‘جموں و کشمیر میں ان سبھی سرمایہ کاری کی تجاویز کے لیے 4,301 یونٹس کے قیام کے لیے 17,970 کنال اراضی مختص کی گئی ہے۔ جے کے ٹی پی او کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے: ’’جموں کے لیے منظور شدہ 1595 یونٹس کے لیے، 21,553 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے لیے 12,353 کنال اراضی الاٹ کی گئی ہے اور اس میں 71,603 امیدواروں کے لیے روزگار پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اسی طرح 2,706 یونٹس قائم ہونے کے بعد کشمیر میں 65,376 امیدواروں کو روزگار ملنے کی امید ہے۔‘‘اگرچہ ان ملازمتوں کے بارے میں پوری وضاحت نہیں کی گئی ہے اور صحیح ٹائم لائن بھی معلوم نہیں ہے، تاہم الاٹ کی گئی بیشتر اراضی فوڈ پروسیسنگ یونٹس اور ہوٹل انڈسٹری کو دی گئی ہے۔ جے کے ٹی پی او کے ایک عہدیدار کے مطابق ’’زیادہ تر تجاویز کو ابھی تک جموں و کشمیر کی انتظامیہ نے منظور نہیں کیا ہے۔ تاہم یونین ٹیریٹری میں عنقریب ہی روزگار کے مختلف مواقع کھلنے کی توقع ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محبوبہ مفتی کی سونیا گاندھی سے ملاقات، بی جے پی کے خلاف جموں وکشمیر میں مشترکہ اتحاد پر گفتگو،:میڈیا رپورٹ

Next Post

حیدر پورہ سرینگر میں سڑک حادثہ: سی آر پی ایف اہلکار ہلاک، 12زخمی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
حیدر پورہ سرینگر میں سڑک حادثہ: سی آر پی ایف اہلکار ہلاک، 12زخمی

حیدر پورہ سرینگر میں سڑک حادثہ: سی آر پی ایف اہلکار ہلاک، 12زخمی

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

شوپیاں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ:اقلیتی محافظ پر گولیاں چلائیں گئیں تاہم کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں، پولیس کا بیان

کپواڑہ میں بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد: پولیس کا دعویٰ

غزوۂ بدر: فیصلہ کن معرکہ حق و باطل

غزوۂ بدر: فیصلہ کن معرکہ حق و باطل

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 14ویں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کون ہیں؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے 14ویں وزیراعظم سردار تنویر الیاس کون ہیں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »