(گاندربل) ضلع گاندربل میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک فوجی جوان از جان جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے بالا گنڈ سمبل علاقے میں مسجد موڈ کے نزدیک ہفتے کے روز ایک فوجی گاڑی جو ایک فوجی کانوائے کا حصہ تھی، سڑک پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔










