• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت اور چین کے درمیان 2021-22 کے درمیان 115 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی

بھارت اور چین کے درمیان 2021-22 کے درمیان 115 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی

by امت ڈیسک
26/07/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر///بھارت اور چین کے درمیان تجارتی مراسم بڑھ رہے ہیں ۔ وزارت داخلہ نے بتایاہےکہ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2021-22 کے درمیان 115 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ہے، جو کہ گزشتہ برس 86 ارب ڈالر تھی۔بھارت اور چین کے درمیان ایک طرف سرحدی کشیدگی برقرارہے تو دوسری طرف چین اور ہندوستان کے درمیان تجارتی مراسم بڑھ رہے ہیں۔ وزارت داخلہ نے بتای ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2021-22 کے درمیان 115 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ہے، جو کہ گزشتہ برس 86 ارب ڈالر تھی۔ ذرائع کے مطابق انڈیا اور چین کے درمیان مشرقی علاقے لداخ میں سنہ 2020 میں ہونے والی کشمکش ابھی بھی موجود ہے، حالانکہ دونوں ممالک کے درمیان فوج کمانڈروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کے 16 دور ہو چکے ہیں۔تاہم، اس دوران اچھی خبر یہی ہے کہ دونوں ممالک نے مزید مذاکرات سے انکار نہیں کیا ہے۔17 جولائی کو دونوں ممالک کے درمیان فوجی کمانڈرز کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں تعطل ختم کرنے کا کوئی پائیدار حل تو نہیں ڈھونڈا جا سکا لیکن دونوں یہ بات یقینی ہے کہ دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مسئلے کو باہمی تعاون سے حل کیا جائے گا۔لائن آف ایکچویل کنٹرول کے حوالے سے ابھی بھی کئی نکات پر تعطل ہے اور سرحدی تنازع ابھی بھی جاری ہے۔تاہم اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بھی پھل پھول رہی ہے۔ اگر اعداد و شمار کو دیکھیں تو انڈیا اور چین کے درمیان تجارتی تعلقات انتہائی بہتری کی سطح پر ہیں۔انڈیا کی وزارتِ تجارت اور صنعت کے ڈیٹا سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ درآمدات کے حوالے سے انڈیا کا چین پر انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔وزارت کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سنہ 2021-22 کے درمیان 115 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی ہے، جو کہ گزشتہ برس 86 ارب ڈالر تھی۔اس کے ساتھ ساتھ چین سے درآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ اس سال انڈیا نے چین سے 94 ارب ڈالر کا سامان درآمد کیا ہے جو کہ گزشتہ برس 65.3 ارب ڈالر تھا۔انڈیا کے میڈیا نے چین کی حکومت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ سال 2022 کے پہلے نصف تک دونوں ممالک میں 67.08 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی۔انڈیا میں حزبِ اختلاف کی بڑی جماعت کانگریس نے وزیرِ اعظم نریندرا مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’جبکہ انڈیا اور چین کی مسلح فوجیں ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہیں، مودی دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھا رہے ہیں۔‘کانگریس پارٹی نے اپنے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا کہ ’وزیرِ اعظم چین کو اپنی سرخ (غصے بھری) آنکھیں دکھانے کی باتیں کرتے ہیں، جس کا حقیقت میں مطلب ہے انڈیا اور چین کے درمیان 67.08 ارب ڈالر کی تجارت۔ جبکہ دوسری طرف چین سرحد پر دھمکاتا ہے۔‘مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مودی کا ’ انڈیا کا خود پر انحصار‘ کا نعرہ اب چین پر انحصار بن گیا ہے۔انڈیا کے اکثر فرنٹ لائن اخبارات نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی خبر شائع کی ہے۔ کئی اخبارات نے اس طرف بھی اشارہ کیا کہ انڈیا تو چین سے درآمدات کو بڑھا رہا ہے لیکن انڈیا سے چین کو برآمد ہونے والی اشیا ابھی بھی نسبتاً کم ہیں۔تجارتی خسارے کے مطلب ہے کہ انڈیا نے چین سے زیادہ چیزیں خریدی ہیں اور اسے کم بیچی ہیں۔انڈیا کے سٹریٹیجک امور کے ماہر براہم چیلانی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ دہلی کی کوئی سٹریٹیجک سوچ نہیں ہے۔اپنی ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ مودی حکومت سنہ 2021 میں چین کے ساتھ سرحدی تنازع کے درمیان تجارت میں 50 فیصد اضافے کا جواز کس طرح پیش کر سکتی ہیں، جس میں جنوری اور نومبر کے دوران 61.5 ارب ڈالر کا سرپلس (اضافہ) چین کے حق میں ہے، جو کہ اس مالی سال میں تقریباً انڈیا کے کل دفاعی اخراجات جتنا بنتا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر ، امرتسر دلی ایکسپریس پر جلد ہوگا کام شروع متاثرین کو 606 کروڑ سے زیادہ کا معاوضہ دیا جائے گا

Next Post

جموں میں 12 کلو ہیروئن ضبط، 3 گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

جموں میں 12 کلو ہیروئن ضبط، 3 گرفتار

شمالی کشمیر کے کھائی پورہ ٹنگمرگ میں تلاشی کاروائی

کولگام میں مسلح تصادم: فوجی اہلکار زخمی، جنگجووں کے فرار ہونے کا امکان

سرینگر جموں شاہراہ  یک طرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بحال

تازہ پسیاں ، پتھرگرآنے سے جموں سری نگر قومی شاہراہ بند

میڈیا ہاؤسز کی ذمہ داری حقائق کو پیش کرنا ہے، چیف جسٹس این وی رمنا

میڈیا ہاؤسز کی ذمہ داری حقائق کو پیش کرنا ہے، چیف جسٹس این وی رمنا

کشمیر ی صحافی کے بیرون ملک سفر پر روک

کشمیر ی صحافی کے بیرون ملک سفر پر روک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »