• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

سب انسپکٹر بھرتی بدعنوانی معاملے میں تینتس افراد کے خلاف مقدمہ درج

by امت ڈیسک
05/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں سنٹرل بیرو آف انویسٹی گیشن نے 33 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔ سی بی آئی کے مطابق جن ملوثین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں بی ایس ایف کے سابق میڈیکل افسر، سروس سلیکشن بوڈ کے سابق ممبر، انڈر سیکریٹری، کلیرک، سابق سی آر پی ایف اہلکار، پولیس آر ایس آئی، اکھنور میں کوچنگ سینٹر کے مالک سمیت دیگر کئی افراد شامل ہیں۔

سب انسپکٹر بھرتیوں کی بے ضابطگیوں میں تحقیقات کے دوران سی بی آئی کی جانب سے جموں، سرینگر اور بنگلور میں تیس مقامات پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی کارروائیاں کی گئیں۔ سی بی آئی کی جانب سے ایک درجن کے قریب افراد کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیاگیا ہے اور انہیں سی بی آئی دفتر آنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سی بی آئی نے تلاشی کارروائیوں کے دوران ڈیجٹل آلات سمیت دستاویز اپنی تحویل میں لینے کا دعوی کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک لائبریری، جہاں امیدواروں کی ایک بڑی تعداد کوچنگ کے لئے جاتی تھی اور لسٹ میں ان کا نام درج ہے، پربھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈی ڈی سی ممبر، جموں و کشمیر پولیس کے ایک اہلکار اور ریٹائرڈ سی آر پی ایف اہلکار کے گھرپربھی چھاپہ مارا گیا۔

سب انسپکٹر بھرتیاں منسوخ، سی بی آئی کو تحقیقات کی ہدایتغور طلب ہے کہ جموں و کشمیر سروس سلیکشن بوڈ (ایس ایس بی) نے گزشتہ برس جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کی بارہ سو اسامیوں کی بھرتی کا عمل شروع کیا تھا۔ ان اسامیوں کے تحریری امتحانات کے نتائج میں امیدواروں نے بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا تھا اور جموں میں ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کرکے اس میں جانچ کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ایس آئی بدعنوانی معاملہ میں سی آئی ڈی نے چارج شیٹ داخل کیاحتجاج اور تنقید کے بعد لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے چیف سیکریٹری ارون کمار مہتا کی سربراہی میں جانچ کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی نے نتائج میں بے حد ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ اور محبوبہ کی نظر بندی کی رپورٹ، پولیس نے کی تردید

Next Post

صدر جمہوریہ کا انتخاب آج، جگدیپ دھنکھر اور مارگریٹ الوا کے درمیان مقابلہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
Next Post
صدر جمہوریہ کا انتخاب آج، جگدیپ دھنکھر اور مارگریٹ الوا کے درمیان مقابلہ

صدر جمہوریہ کا انتخاب آج، جگدیپ دھنکھر اور مارگریٹ الوا کے درمیان مقابلہ

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

ادھم پور میں سڑک حادثہ، بارہ افراد زخمی

انگریزی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون کا انتقال

انگریزی تعلیم حاصل کرنے والی پہلی مسلم خاتون کا انتقال

اعلیٰ افسران کے لیے یوم آزادی تقریب میں شرکت ناگزیر قرار

اعلیٰ افسران کے لیے یوم آزادی تقریب میں شرکت ناگزیر قرار

بڈگام میں دھماکہ کباڑ کے ڈھیر میں ہوا :پولیس

بڈگام میں دھماکہ کباڑ کے ڈھیر میں ہوا :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »