• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں میں شدیدبارش ،پانی گھروں میں داخل،بڑی شاہراہوں پر پانی جمع

جموں میں شدیدبارش ،پانی گھروں میں داخل،بڑی شاہراہوں پر پانی جمع

by امت ڈیسک
11/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر//جموں ڈویژن میں شدید موسلا دھار بارشوں نے قہر بپا کرتے ہوئے ماں بیٹی کو بہا لیا ہے۔ دونوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہے ۔ ادھر ڈویژن کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں نے کئی ماکات اور گاڑیوں کو بھی بہالیا ہے جبکہ متعدد سڑکیں ہنوز زیر آب ہیں۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں بھی اگلے چوبیس گھنٹوں میں درمیانہ درجے کی بارش کا امکان جتا یا ہے ۔ جمعرات کی صبح سے جموں ڈویڑن میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث کئی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ نالوں اور ندیاں تیز ہیں اور کئی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں ڈویڑن میں موسلادھار بارش اور کشمیر ڈویڑن میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ادھر رام بن میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلے نے ماں بیٹی کو بہا کر لیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لاپتہ افراد ماں اور بیٹی کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ ان کی شناخت شمینہ بیگم زوجہ شبیر احمد اور ان کی بیٹی روزیہ بانو کے طور پر ہوئی ہے۔جموں سرینگر نیشنل ہائی وے (این ایچ) 44 رامبن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم مغل روڈ اور ایس ایس جی روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری ہے۔پہاڑیوں اور میدانی علاقوں میں مسلسل بارش کی وجہ سے جموں میں اکھنور، توی میں دریائے چناب سمیت کئی دریاو ¿ں اور ندی نالوں کی سطح آب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انتظامیہ اور محکمہ فلڈ کنٹرول صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انتظامیہ نے لوگوں کو دریاو ¿ں اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔ڈومنہ کے وارڈ نمبر 61 کے ادے والا میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ایک بار پھر ادے والا نالہ کے کنارے واقع گورنمنٹ مڈل سکول پانی سے بھر گیا۔ جمعرات کی صبح شروع ہونے والی موسلادھار بارش نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اس دوران کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔ فلورا نالہ کا پانی پل کے اوپر پہنچ گیا ہے۔ یہاں سڑک عبور کرتے ہوئے کاریں پانی میں ڈوب رہی ہیں۔ دوسری جانب نالے کا پانی مڈھ پل کے اوپر سے بہہ رہا ہے۔ ایسے میں مارہ سے جموں تک سڑک بند ہے۔سامبا میں بارش ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بارش کا پانی یہاں کئی گھروں میں داخل ہو گیا ہے جس سے گھریلو سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ وجے پور کے رام گڑھ علاقے میں بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہونے کی بھی خبر ہے۔ دوسری جانب بارش کی وجہ سے سانبہ مانسر روڈ بند ہو گیا ہے۔ضلع جموں کے آر ایس پورہ علاقے میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے بلول ڈرین میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے ندی نالہ کی طرف نہ جانے کی اپیل کی ہے۔ادھم پور ضلع کے چنینی علاقے میں دیر رات سے موسم کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ رات سے یہاں بارش ہو رہی ہے۔ پورا علاقہ دھند سے ڈھکا ہوا ہے۔ جموں ڈویڑن کے ترقی یافتہ سیاحتی مقامات پٹنی ٹاپ، ناتھا ٹاپ، سناسر سمیت پورے علاقے میں کہرے کا اثر برقرار ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو بھی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ڈرائیور دن میں بھی لائٹس جلا کر چل رہے ہیں۔چنینی پتنگڑھ روڈ کے درمیان گرنے والے موڑ میں پانی بڑھنے سے ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔ موسم کی تبدیلی کے باعث بدھ کی رات گئے سے بجلی بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔جموں شہر میں پنجتیرتھی روڈ پر بھاری ملبہ جمع ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ گاڑیاں بھی ملبے تلے دب گئیں۔بارش کی وجہ سے جموں شہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہوگیا ہے۔ شہر کے جانی پور کے جواہر نگر میں بارش کے پانی کی وجہ سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ادھر ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلاب کی وجہ سے پائٹ میں ایک ماں بیٹی کی موت کا خدشہ ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلاب نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا اور کاریں اور بائک اس کی لپیٹ میں بہہ گئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ہر گھر ترنگا مہم پر محبوبہ مفتی نے بنایا مرکز کو نشانہ

Next Post

ایس سی او چوٹی اجلاس میں مودی۔ شہباز ملاقات کا امکان

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
Next Post
ایس سی او چوٹی اجلاس میں  مودی۔ شہباز ملاقات کا امکان

ایس سی او چوٹی اجلاس میں مودی۔ شہباز ملاقات کا امکان

مرکزی کابینہ نے ’سب کیلئے گھر مشن‘ پردھان منتری آواس یوجنا شہری کو‘

مرکزی کابینہ نے ’سب کیلئے گھر مشن‘ پردھان منتری آواس یوجنا شہری کو‘

بانڈی پورہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے غیرمقامی مزدور کو گولی مارکر موت کی ابدی نیند سلا دیا

بانڈی پورہ میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے غیرمقامی مزدور کو گولی مارکر موت کی ابدی نیند سلا دیا

ایل جی نے ڈل جھیل میں ’ہر گھر ترنگا‘ ریلی کو روانہ کیا

ایل جی نے ڈل جھیل میں ’ہر گھر ترنگا‘ ریلی کو روانہ کیا

لولاب میں سیلاب سے دھان کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان

لولاب میں سیلاب سے دھان کی فصل کو بڑے پیمانے پر نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »