(سرینگر) جنوبی کشمیر میں ضلع کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں جمعرات کی دوپہر کو ایک سڑک حادثے میں 17 سالہ( سکوٹی سوار کی موت واقع ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق کولگام کے دمہال ہانجی پورہ میں جمعرات کی دوپہر کو ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک سکوٹی کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں سکوٹی سوار شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔