(سرینگر) جموںوکشمیر انتظامیہ نے غفلت شعاری کے مرتکب سرکاری ملازمین کے خلاف اپنا شکنجہ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس دوران انتظامیہ نے رواں ہفتے آج تک 6 سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کرلیا ہے۔اس ضمن میں طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی نشاندہی کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے تین روز میں چھ اساتذہ کی خدمات برطرف کر دیں۔ معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم نے طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ پر شکنجہ کسنے کے لیے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو غیر حاضر اساتذہ کی فہرست بنا رہی ہے جس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ اس کارروائی کے تحت گزشتہ تین دنوں میں کشمیر ڈویژن میں طویل عرصے سے غیر حاضر رہنے والے چھ اساتذہ کو محکمہ تعلیم نے برطرف کر دیا ہے۔ کشمیر میں مخدوش حالات ور خراب ماحول کی آڑ میں اساتذہ کی بڑی تعداد بغیر بتائے ڈیوٹی سے غائب رہتی ہے۔ جن چھ اساتذہ کو ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے برطرف کیا ہے وہ پانچ چھ سال سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ یہ کیسز 1965 کے J&K سول سروس رولز والیوم A کے آرٹیکل 113 کے تحت نمٹائے گئے ہیں۔










