(سرینگر) سرینگر کے کاوڈارہ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب آتشزدگی کے ایک واقعے میں دم گھٹنے سے ایک معمر خاتون کی موت ہوگئی۔ آگ سے رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر کے کوڈارہ علاقے میں صبح کے وقت ایک گھر میں آتشزدگی کے سبب ایک معمر خاتون کا انتقال ہوگیا۔ 83 سالہ معمر خاتون کی موت آتشزدگی کے دوران دم گھنٹے سے ہوئی۔ آگ سے رہائشی مکان کو کافی نقصان پہنچا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ فیاض احمد نجار ولد عبدالرحمان نجار کے گھر میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں عبدالرحمان کی اہلیہ راجہ بیگم کی موت ہوگئی ہے۔ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ ادھر جونہی خاتون کے موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی ۔










