(سرینگر) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی اور میدانی علاقوں میں اتوار اعلیٰ الصبح سے ہی برف و باراں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا۔محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے بتایا کہ ’دراس اور کشمیر کی اوپری پہاڑوں پر اتوار کی صبح کو ہلکی برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں رک رک کر بارشیں ہو رہی ہیں‘۔وادی کے پہاڑی علاقوں بشمول مشہور سیاحتی مقام گلمرگ اور سونہ مرگ کی اوپری پہاڑیوں پربھی اتوار کی صبح کی پو پھوٹنے سے قبل ہی بر ف باری شروع ہوئی جو یہ رپورٹ فائل کرنے تک وقفہ وقفہ سے جاری تھی۔