(بارہمولہ) ضلع بارہمولہ کے سنگھ پورہ پٹن علاقے میں منگل کی صبح ایک عدم شناخت لاش بر آمد کی گئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے سنگھ پورہ علاقے میں منگل کی صبح جیل پل کے قریب مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور پولیس کو اس کے متعلق مطلع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اسپتال منتقل کیا۔










