• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, فروری ۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف 29 دسمبر کو خاموش احتجاج کریں گے: جموں وکشمیر اپنی پارٹی

حد بندی کمیشن کی رپورٹ کے خلاف 29 دسمبر کو خاموش احتجاج کریں گے: جموں وکشمیر اپنی پارٹی

by امت ڈیسک
23/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پارٹی اس رپورٹ کے خلاف29 دسمبر کو خاموش احتجاج کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حد بندی کمیشن نے جموں کو کشمیر کے خلاف کھڑا کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے جس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ الطاف بخاری  نے ان باتوں کا اظہار پارٹی کی اس ضمن میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

Apni Party holds high-level meetings over Delimitation Commission Report

‘Terms the proposal disproportionate and objectionable’

Will take out a silent march wearing black masks on 29th: Altaf Bukhari

Statement here: https://t.co/8WpczU9Txf pic.twitter.com/IHuqMZG2Wv

— J&K Apni Party (@Apnipartyonline) December 23, 2021

اپنی پارٹی سربراہ  نے کہا: ’دلی میں بیس تاریخ کو منعقدہ حد بندی کمیشن کی میٹنگ کے دوران جو ڈرافٹ سفارشات سامنے آئی ہیں جموں و کشمیر اپنی پارٹی ان کو مسترد کرتی ہے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن نے جموں کو کشمیر کے خلاف کھڑا کرنے کی شرمناک کوشش کی ہے جس کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی ان سفارشات کے خلاف 29 دسمبر کو خاموش احتجاج درج کرے گی۔ انہوں نے کہا: ’اپنی پارٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ ہم 29 دسمبر کو ان سفارشات کے خلاف اپنے منہ پر کالی پٹیاں باندھ کر خاموش احتجاج درج کریں گے تاکہ ہماری آواز بلند ہوسکے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کمیشن نے کسی خاص پارٹی کے لئے یہ کام کیا ہے تو اس سے زیادہ درد ناک بات کوئی نہیں ہے۔ انہوں  نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اس مسئلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہیں اور جموں وکشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ ماننا ہے کہ بی جے پی اور حکومت ہند دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ الطاف بخاری نے نیشنل کانفرنس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر اس کے ارکان پارلیمان پہلے ہی کمیشن میں شرکت کرتے تو شاید آج ہمیں یہ دن دیکھنے کو نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوششیں ملک کے سیکولر آئیڈیا کو زک پہنچانے کی باعث بن جاتی ہیں۔ یاد رہے جموں و کشمیر حد بندی کمیشن کی سفارشات کے مطابق نئی اسمبلی نشستوں میں جموں کو چھ جبکہ کشمیر کو ایک سیٹ دی گئی ہے۔ میڈیا خبروں کے مطابق جموں وکشمیر کی 90 اسمبلی نشستوں میں سے اب 9 نشستیں شیڈول ٹرائب اور7 نشستوں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مختص رکھی گئی ہیں۔ پی اے جی ڈی نے حد بندی کمیشن کی ان سفارشات کو ’تفرقہ انگیز، تقسیم کرنے والی اور ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یکم جنوری کو ان کے خلاف سرینگر میں پر امن احتجاج درج کریں گے۔

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ملائیشیا: سیلاب سے 27افراد ہلاک، 70ہزار بے گھر

Next Post

سرینگر شہر میں شہری ہلاکت کے بعد فورسز اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا ناگزیر، باہر کے دباؤ سے تحفظ ضروری: عمر عبداللہ

31/01/2026
سجاد لون کی میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر حکومت کی تنقید

مہراج ملک کو غلط طور پر حراست میں رکھا گیا، ان کے خلاف کوئی مضبوط مقدمہ نہیں: سجاد لون

31/01/2026
ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

ایران کا آبنائے ہرمز میں دو روزہ لائیو فائر بحری مشقوں کا اعلان، امریکی جنگی جہازوں کے قریب سرگرمیاں

31/01/2026
کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

کشمیر میں 10 فروری تک بھاری برف باری کا کوئی امکان نہیں

31/01/2026
ادھمپور میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوکے درمیان تصادم شروع

کشتواڑ میں سیکیورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان جھڑپ

31/01/2026
اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
Next Post
سرینگر شہر میں شہری ہلاکت کے بعد فورسز اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

سرینگر شہر میں شہری ہلاکت کے بعد فورسز اہلکاروں کو چوکس رہنے کی ہدایت

آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

آدھار سے منسلک ہوگا ووٹر کارڈ

کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

کیا عرب ممالک نے اسرائیل کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں؟

30 سال کے بعدکشمیر کا قدیم ترین چرچ کھولا گیا، مقامی عیسائی برادری نے قرار دیا کرسمس کا تحفہ

30 سال کے بعدکشمیر کا قدیم ترین چرچ کھولا گیا، مقامی عیسائی برادری نے قرار دیا کرسمس کا تحفہ

تمل ناڈو ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ، راجوری میں دکاندار کو کیا گیا گرفتار

سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کرنے پر ایک شخص گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »