• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حیدر پورہ تصادم: الطاف احمد کراس فائرنگ میں مارا گیا, ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر کا پریس کانفرنس میں بیان

حیدر پورہ تصادم: تحقیقات جاری ہے، سیاسی پارٹیاں قیاس آرائی پر مبنی بیانات دینے سے گریز کریں: ایس آئی ٹی

by امت ڈیسک
29/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) حیدر پورہ تصادم کی سچائی عوام الناس تک لانے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سیاسی پارٹیوں کو قیاس آرائی پر مبنی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے ورنہ اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اُنہوں نے خبردار کیا کہ ’ایسے سیاسی رہنما جو ابتدائی رپورٹ کو من گھڑت، پرد ہ پوشی ،آرائشی تحقیقات، کلین چٹ اور پُرانی کہانی سے تعبیر کررہے ہیں اُن کے خلاف مناسب تعزیری کارروائی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا‘۔پولیس بیان کے مطابق خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی ) نے آج کئی سوشل میڈیا سائٹوں پر سیاسی پارٹیوں اور اہل خانہ کی جانب سے دئے گئے بیانات کا جائزہ لیا جس دوران اُنہوں نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پر شک و شبہات ظاہر کئے ہیں۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے چیرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع مجسٹریٹ نے 18نومبر 2021 کو ایک حکم نامہ جاری کیا جس کے تحت 176سی آر پی سی کے تحت معاملے کی الگ سے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی روز پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں اشتہار کے ذریعے عوام الناس اور چشم دید گواہوں کو اپنے بیانات وقت مقررہ کے اندرا ندر قلمبند کرانے کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی ۔چیرمین ایس آئی ٹی نے مزید کہا کہ بیان دینے والے ایسے تمام افراد کو ٹھوس ثبوت کے ساتھ ہمارے پاس آنا چاہئے تھا تاکہ کیس میں سامنے آنے والے حقائق کے بارے میں جانچ پڑتال کی جاسکے۔چیرمین نے واضح کیا کہ حیدر پورہ تصادم کے بعد تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم اس معاملے (یعنی حیدر پورہ تصادم) کی ابھی بھی تحقیقات کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے تمام افراد کو ایک بار پھر مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ان کے پاس اس انکاونٹر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی ثبوت ہے تو وہ تحقیقاتی ٹیم کو فراہم کریں تاکہ تفتیش کے ہر پہلو کا احاط کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی رہنماوں کی جانب سے اس طرح کے قیاس آرائی پر مبنی بیانات عام لوگوں اور مخصوص طبقے میں اشتعال انگیزی، افواہ بازی ، ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کرنے کا موجب بن رہی ہے۔ایس آئی ٹی کے چیرمین نے واضح کیا کہ اس طرح کے بیانات قانون کے خلاف ہے اور مناسب قانونی کارروائی کیلئے راہ بھی ہموار کررہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پی ڈی پی یوتھ ونگ کا جموں میں احتجاج

Next Post

میرہامہ کولگام میں تصادم ، تین عدم شناخت مشتبہ جنگجو ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

میرہامہ کولگام میں تصادم ، تین عدم شناخت مشتبہ جنگجو ہلاک

چوگام شوپیاں میں فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

ویرناگ اننت ناگ تصادم میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

کولگام اور ڈورو میں2 شبانہ تصادم آرائیاں، 6 ملی ٹینٹ جاں بحق، 3 فورسز اہلکار زخمی

ڈورو اننت ناگ تصادم میں زخمی فوجی اہلکار ہلاک

ڈورو اننت ناگ تصادم میں زخمی فوجی اہلکار ہلاک

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ، جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »