• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سری گفوارہ اننت ناگ میں فورسز اہلکاروں اور مشتبہ عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

فائل فوٹو

کولگام اور ڈورو میں2 شبانہ تصادم آرائیاں، 6 ملی ٹینٹ جاں بحق، 3 فورسز اہلکار زخمی

by امت ڈیسک
30/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(اننت ناگ) جنوبی کشمیر میں کولگام اور شاہ آباد ڈورو میں 2 مسلح تصادم آرائیوں کے دوران 6 ملی ٹینٹ جاں بحق جبکہ فوج اور پولیس کے 3اہلکار زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک قرار دی جارہی ہے۔تینوں اہلکاروں کوبادامی باغ کے فوجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔پولیس نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ میر ہامہ کولگا م میں مسلح تصادم آرائی میں 3ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ کولگام قصبہ سے چند کلو میٹر دور میر ہامہ نامی گائوں میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ کولگام، 9آر آر اور 18 بٹالین سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر شام کے بعد آپریشن شروع کیا اور تلاشی کارروائی کا آغاز کیا۔رات کے 9بجے طرفین کا آمنا سامنا ہوا جس کے بعد گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ پولیس کے مطابق گولیوں کے تبادلے میں پہلے ایک ملی ٹینٹ جاں بحق ہوا تاہم اسکی شناخت نہیں ہوسکی۔ اسکے بعد رات کے 10بجے دوبارہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مزید 2ملی ٹینٹ جاں بحق ہوئے۔کشمیر زون پولیس کی طرف سے ٹویٹر پر رات کے پونے 11بجے ایک ٹویٹ میں اطلاع دی گئی کہ’’ میر ہامہ کولگام میں مجموعی طور پر 3ملی ٹینٹ مارے گئے ، تلاشی کارروائی جاری ہے اور اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے‘‘. ادھر چھانہ محلہ نوگام شاہ آباد ڈورومیں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا ی جس دوران فاٸرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی سمیت جیش کے تین ملی ٹینٹ مارے گٸے۔ پولیس نے بتایا کہ ملی ٹینٹ مخالف آپریشن کیلئے19آر آر، 164بٹالین سی آر پی ایف اور پولیس آپریشن گروپ ڈورو نے مشترکہ طور پر بستی کا محاصرہ کیا اور ساڑھے 4بجے سبھی چھوٹے بڑے راستوں کی ناکہ بندی کی۔پولیس نے کہا کہ اسکے بعد گائوں کی تلاشی کارروائی شروع کی گئی اورسات بجکر 20منٹ پر جونہی مشترکہ تلاشی پارٹی ممکنہ جگہ کی طرف جانے لگی ، تو ملی ٹینٹوں نے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر حملہ کیا۔اس موقعہ پر طرفین کے درمیان گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا جس میں فوج کے دو اہلکارروہت یادو اور اشانت کمار اور ایس او جی کانسٹیبل دیپک کمار زخمی ہوئے۔دیپک کمار کے سر میں گولیاں لگی ہیں اور اسکی حالت انتہائی نازک ہے۔ جبکہ دو فوجی اہلکاروںکی ٹانگوں میں گولیاں پیوست ہوئی ہیں۔ تینوں اہلکاروں کو فوج کے بادامی باغ اسپتال میں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں دیپک کمار کی حالت تشویشناک ہے۔ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد بستی میں خاموشی چھا گئی اور ٹھیک ساڑھے 9بجے تک کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔ لیکن اسکے بعد کچھ فائرنگ ہوئی اور ایک بار پھر خاموشی چھا گئی۔ فورسز اہلکاروں نے گاؤں کی مکمل ناکہ بندی کردی اور روشنیوں کا انتظام کر کے آپریشن کو صبح تک کیلئے ملتوی کر دیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس تصادم آرائی میں تین مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں.

 

 

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ویرناگ اننت ناگ تصادم میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی، جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

Next Post

ڈورو اننت ناگ تصادم میں زخمی فوجی اہلکار ہلاک

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ڈورو اننت ناگ تصادم میں زخمی فوجی اہلکار ہلاک

ڈورو اننت ناگ تصادم میں زخمی فوجی اہلکار ہلاک

23 سے 25 دسمبر تک بھاری برف باری کا امکان: محکمہ موسمیات

شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ، جنوری کے پہلے ہفتے کے دوران برف وباراں کی پیش گوئی

کرونا وئرس: حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کے نشان پھر لگ گئے

کرونا وئرس: حرمین شریفین میں سماجی فاصلے کے نشان پھر لگ گئے

فلسطینی صدر کا دورئہ اسرائیل، صہیونی رہنمائوں سے ملاقات

فلسطینی صدر کا دورئہ اسرائیل، صہیونی رہنمائوں سے ملاقات

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

کپوارہ میں مبینہ منشیات اسمگلنگ کیس میں سرپنچ سمیت تین افراد پی ایس اے کے تحت گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »