• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رُخ اختیار کیا ہے، ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رُخ اختیار کیا ہے، ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
10/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوک سبھا میں بجٹ پر بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر میں نوجوانوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بھی بے روزگاری کا بڑھتا ہوا مسئلہ اُجاگر کرتے ہوئے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ذہنی تناﺅ کے شکار ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتیں آسمان پر ہیں اور یہ قیمتیں پانچ ریاستوں کے انتخابات کے بعد اور بھی بڑھ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پہاڑیوں میں رہنے والوں کے لئے یہ مسئلہ مزید بڑھ گیا ہے کیونکہ کھانا ٹرکوں کے ذریعے لایا جاتا ہے اور ایندھن کی بلند قیمتیں اس میں اضافہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں درخواست کرتا ہوں کہ ایندھن پر ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عام لوگوں کو راحت پہنچ سکے۔کووڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وبائی بیماری نے لوگوں کو بہت بری طرح متاثر کیا ہے اور منریگا اسکیم کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت گزشتہ برسوں میں منریگا کے لئے مختص فنڈز کو کم کر رہی ہے۔

Dr Farooq Abdullah’s speech in the Parliament today.
Here’s the link : https://t.co/FSmmNwPs1c

— JKNC (@JKNC_) February 9, 2022

جموں وکشمیر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹنلوں، سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں جیسے کاموں کے لئے سب سے کم ملازمین کشمیر سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشتواڑ میں زیر تعمیر پروجیکٹوں میں مقامی لوگوں کو روزگار مہیا نہیں کیا جارہاہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس پہلو پر غور کرے اور مقامی لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کو یقینی بنائے۔سیاحت سے جڑے طبقوں اور سیب کے کاشتکاروں کا تذکرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ سیب کے کاشتکار ناخوش ہیں کیونکہ ایران اور دیگر جگہوں سے بغیر ٹیکس کے سیب بردآمد کئے جا رہے ہیں، اور اس کے نتیجے میں کشمیر کے سیب کے کاشتکار متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے سیب گوداموں اور کولڈ سٹوروں میں سڑ رہ گئے ہیں۔سیاحت کے بارے میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ اس شعبے کو ایک صنعت سمجھے تاکہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔انہوں نے کہا کہ سیاحت سے جڑے ہوٹل مالکان، شکارا والے، ٹیکسی ڈرائیور اور دیگران کو لوگ مشکلات کے شکار ہیں۔بارڈر بٹالین میں ملازمت کے لئے 2019 میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اُمیدواروں نے امتحان دیا اور وہ اب بھی ملازمت کے منتظر ہیں۔لیکن حکومت نے یہ عمل منسوخ کرکے نئے سرے سے بھرتی عمل شروع کررہے ہیں کیونکہ حکمران اب اس میں ریاست سے باہر کے لوگوں کو ملازمت دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوشمان گولڈن کارڈ ہیلتھ انشورنس کا اعزاز نہیں دیا جا رہا ہے اور انہوں نے ایک غریب آدمی کی مثال پیش کی جسے سرجری کے لئے سری نگر میں داخل ہونا پڑا اور اسے بتایا گیا کہ کارڈ کا اعزاز نہیں ہے.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گلمرگ میں زلزلے کے جھٹکے، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

Next Post

نیشنل کانفرنس کا ورچوئل اجلاس: پارٹی کے اعتراضات اور تجاویز کو حد بندی کمیشن نے نظر انداز کیا: عمر عبدﷲ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

21/01/2026
این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

این سی کا لداخ کو دوبارہ جموں و کشمیر میں شامل کرنے، ملازمت و اراضی حقوق اور خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ: سکینہ ایتو

21/01/2026
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب بی ایس ایف اہلکار لاپتہ

کیرن سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج کی ہوائی فائرنگ، بھارتی فوج کا محتاط جواب

21/01/2026
حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

حکمران جماعت کے رکنِ اسمبلی کا امیرا کدل پل کے افتتاح پر لیفٹیننٹ گورنر کے کردار پر اعتراض

21/01/2026
جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

جی ڈی سی ڈوڈہ کی طالبہ کی موت کی تحقیقات کے لیے سرکاری کمیٹی قائم، اسسٹنٹ پروفیسر معطل

21/01/2026
مذہبی بنیادوں پر جموں و کشمیر کی تقسیم دو قومی نظریے کی توثیق ہوگی: محبوبہ مفتی

پیر پنجال اور چناب ویلی کے لیے ڈویژنل درجہ کا معاملہ: محبوبہ مفتی کا نیشنل کانفرنس سے واضح موقف کا مطالبہ

20/01/2026
Next Post
نیشنل کانفرنس کا ورچوئل اجلاس: پارٹی کے اعتراضات اور تجاویز کو حد بندی کمیشن نے نظر انداز کیا: عمر عبدﷲ

نیشنل کانفرنس کا ورچوئل اجلاس: پارٹی کے اعتراضات اور تجاویز کو حد بندی کمیشن نے نظر انداز کیا: عمر عبدﷲ

جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 6ہزار 568 مثبت معاملات، سات مریض فوت

جموں وکشمیر میں کورونا کے مزید 547 کیسئز، سات اموات

بانڈی پورہ میں گرینیڈ حملہ: 4 فورسز اہلکار زخمی

بانڈی پورہ میں گرینیڈ حملہ: 4 فورسز اہلکار زخمی

مومن آباد بٹہ مالو سرینگر میں چور کے ہاتھوں دو کمسن زخمی، ملزم گرفتار

مومن آباد بٹہ مالو سرینگر میں چور کے ہاتھوں دو کمسن زخمی، ملزم گرفتار

مینڈھر پونچھ میں پولیس و عوام کے مابین تصادم، تین اہلکار زخمی

مینڈھر پونچھ میں پولیس و عوام کے مابین تصادم، تین اہلکار زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »