(اننت ناگ) جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ اور کولگام میں ہوئے دو مختلف تصادم آرائیوں میں ایک جنگجو کمانڈر مارا گیا ہے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے سرہامہ بجبہاڑہ میں دوران شب فورسز اور جنگجوﺅں کے درمیان شروع ہونے والے تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اننت انکاؤنٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ ایک مقامی جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہونز جاری ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا، ”مارے گئے لشکرِ طیبہ کمانڈر کی شناخت کولگام کے رڈوانی بھالہ علاقہ کے رہائشی نثار احمد ڈار کے طور ہوئی ہے“۔ قبل ازیں پولیس نے بتایا تھا کہ سر ہامہ بجبہاڑہ گاوں میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس اور فورسز نے دوران شب اس علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ دریں اثنا انتظامیہ نےضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو منقطع کیا ہے۔
#AnantnagEncounterUpdate: 01 local #terrorist of proscribed #terror outfit LeT killed. Search in progress. Further details shall follow.
However, in the #encounter at #Kulgam, no terrorist has been neutralised yet. #Operation going on.@JmuKmrPolice https://t.co/iLPxZKm7rA— Kashmir Zone Police (@KashmirPolice) April 9, 2022
ادھر ضلع کولگام کے چیک صمد ڈی ایچ پورہ علاقے میں فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جبکہ جنگجو علاقے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔