(بڈگام) ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے تحصیل آفس کے ایک ملازم پر حملہ کیا۔ حملے میں راہل بٹ نام کا ملازم شدید زخمی ہوگیا، جنہیں علاج کے لیے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تازہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازم نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ اس سے قبل ڈاکٹروں نے ملازم کو مزید علاج و معالجہ کے لیے سرینگر ایس ایچ ایم ایس ہسپتال منتقل کیا گیا حالانکہ کی وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔اطلاعات کے مطابق کشمیری پنڈت برادری سے تعلق رکھنے والے راہل کی تقرری وزیر اعظم کے خصوصی پیکج کے تحت عمل میں آئی تھی۔ فروسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے.










