(جموں) سابق وزیر بابو سنگھ کی گرفتاری کیس کے سلسلے میں سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جموں میں نو مقامات پر چھاپے مارے ہیں. واضح رہے بابو سنگھ کو حال ہی میں حوالہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستان سے رقومات لے ہیں تاکہ جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندوں کی حمایت کی جاسکے.