(پلوامہ) جمعہ کی صبح پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں مشتبہ جنگجووں کی فائرنگ میں زخمی پولیس کانسٹیبل سرینگر کے ایک آرمی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔یاد رہے جمعہ کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے گڈورہ سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد ٹھوکر ولد علی محمد ٹھوکر نامی کانسٹیبل پر فائرنگ کی جنہیں فوری علاج کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ لے جایا گیا جہاں سے اسے آرمی بیس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔تاہم فوجی بیس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس اہلکار نے دم توڑ دیا۔










