(پلوامہ) پلوامہ کے گڈورہ علاقے میں جمعہ کی صبح مشتبہ جنگجووں کی جانب سے ایک پولیس کانسٹیبل کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ایک اہلکار کے حوالے سےمیڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے گڈورہ سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد ٹھوکر ولد علی محمد ٹھوکر نامی کانسٹیبل پر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ ٹھوکر کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ضلع ہسپتال پلوامہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ٹولہ نے بتایا کہ کانسٹیبل کا علاج چل رہا ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے.