(سرینگر) جموں وکشمیر انتظامی کونسل (اے سی) کی ایک میٹنگ جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں تمام محکموں کے لیے مالی سال 2022-23 میں حاصل کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کی ایک مکمل فہرست کو منظوری دی۔ لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشوار کمار نے میٹنگ میں شرکت کی۔تمام محکموں کو ڈیلیوری ایبلز تفویض کرنے کا فیصلہ حکومت کا اپنی نوعیت کا پہلا اور اختراعی اقدام ہے جس کا مقصد تمام شعبوں میں تبدیلی کے عمل کو ترجیح دے کر یونین کے زیر انتظام علاقے میں ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔یہ حاصل ہونے والے اہداف جموں و کشمیر کے مجموعی نظم و نسق میں زیادہ کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ترجیحی شعبوں کی وسیع پیمانے پر وضاحت کرتی ہے، اور تمام محکموں کے لیے ماہانہ، سہ ماہی، ششماہی اور سالانہ اہداف کا تعین کرتی ہیں۔یہ ترقیاتی شکلیں نہ صرف محکمانہ خدمات کے معیار اور مقدار کو متعین کرتی ہیں جن کو ایک مقررہ وقت میں یقینی بنایا جائے، بلکہ زیادہ سے زیادہ بین محکمانہ ہم آہنگی اور ہم آہنگی کے ذریعے بہتر کارکردگی اور پیداواریت کا تصور بھی کیا جاتا ہے۔ ان کے نفاذ کا اعلیٰ سطح پر جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلی محکمانہ ڈیلیوری ایبلز کو تیار کرنے اور ٹھوس اور وقتی اہداف کو طے کرنے کی مشق؛ متعلقہ محکموں کی مشاورت سے شروع کیا گیا ہے۔ ڈیلیوری ایبلز کی فہرست میں وسیع پیمانے پر تقریباً 1250 ٹھوس اہداف شامل ہیں جو عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے سے متعلق ہیں۔جموں و کشمیر کی جامع اور شفاف ترقی کے ذریعے حکومت کے گڈ گورننس کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے یہ ایک تبدیلی کا قدم ہے. انتظامیہ میں10جموں کشمیر انتظامی افسران کے تبادلے اور تقرریاں بھی عمل میں لائیں گئیں. سپنا کوتوال کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں جبکہ راجہ وسیم ڈارکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ تعینات کیا گیا ہے۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق آئی سی ڈی ایس سانبہ میں پروگرام افسر انو بہل کو تبدیل کرکے دستیاب جگہ پر ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر ادھمپور تعینات کیا گیا جبکہ رجسٹرار سانبہ سبھاش چندر کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ آئی سی ڈی ایس سانبہ میں پروگرام افسر کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی۔ ڈپٹی اکونٹس کمشنر(اکونٹس) جموں کو تبدیل کرکے محکمہ سیاحت میںایڈیشنل سیکریٹری تعینات کیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ میں اپنی تقرری کے منتظر سکرتی شرما کو ڈپٹی اکونٹس کمشنر(اکونٹس) جموں تعینات کیا گیا جبکہ انہیں تا حکم ثانی اپنے فرائض کے علاو پرنسپل ایکسائز اینڈ ٹیگزیشن ٹرینگ انسٹی چیوٹ جموں کا اضافی چارج بھی دیا گیا۔ سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ(نارتھ) کشمیر کے ڈپٹی کمشنر شکیل مقبول کو تبدیل کیا گیا اور انہیں سٹیٹ ٹیکس(ریکوری) کشمیر میں دستیاب جگہ پر ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا جبکہ تا حکم ثانی انہیں اپنے فرائض کے علاوہ سٹیٹ ٹیکس انفورسمنٹ(نارتھ) کشمیر کا اضافی چارج دیا گیا۔ محکمہ خوراک،شہری رسدات و امور صارفین کے جوائنٹ ڈائریکٹر جموں کو تبدیل کرکے سروس سلیکشن بورڈ میں ممبر کے طور پر تعینات کیا گیا جبکہ ضلع صنعتی مرکز اننت ناگ کے جنرل منیجر پیرزادہ ظہور احمد کو تبدیل کرکے جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ممبر کے طور پر تعینات کیا گیا۔ محکمہ اطلاعات جموں کے جوائنٹ ڈائریکٹر نمرتا ڈوگرہ کو تبدیل کرکے سٹیٹ ٹیکس(ریکوری) جموں کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا جبکہ آئی ڈبلیو ایم پی کے پروجیکٹ منیجر ادھمپور سپنا کوتوال کو تبدیل کرکے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن جموں تعینات کیا گیا۔