امت نیوز ڈیسک // اہانت رسول کے سلسلے میں بی جے پی ترجمان نوپور شرما کے بیان پر جاری چو طرفہ تنقید کے درمیان بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے پیر کو بی جے پی ترجمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے ’صرف ان کو معطل کرنے یا نکالنے سے کام نہیں چلے گابلکہ انہیں سخت قوانین کے تحت جیل بھیجا جانا چاہئے۔
اہانت رسول ؐ کے سلسلے میں ملک وبیروں ملک میں جاری مذمیتی بیانات کے بعد آج سابق یوپی وزیر اعلی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ملک میں سبھی مذہات کا احترام ضروری ہے۔
کسی بھی مذہب کے لئے قابل اعتراض زبان کا استعمال مناسب نہیں۔