بارہمولہ //شمالی کشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے والے تریکوٹہ نگر جموں کے ایک نوجوان نے مشکوک حالت میں خودکشی کر لی۔
حکام کے مطابق 22 سالہ میانک بھارتی ولد کلدیپ بھارتی آج صبح فتح پورہ بارہمولہ میں اپنے کرائے کے مکان میں لٹکا ہوا پایا گیا۔
لاش کو طبی کارروائی کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے.