امت نیوز ڈیسک // سرحدی ضلع جموں کے کناچک دیاران علاقے میں آج پولس کو ایک بڈی کامیابی ملی جب پاکستان کی طرف سے ایک ڈرون کے ذریعے بیجھے گئے تین آئی آئی ڈیز کو دیکھتے ہی ناکارہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق تین آئی ای ڈیز، جو ایک ڈرون کے ساتھ پے لوڈ کے طور پر منسلک تھے، جموں کے کناچک کے دیاران علاقے میں ناکارہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا، "پے لوڈ میں بچوں کے ٹفن باکس کے اندر تین آئی ای ڈیز پیک کیے گئے تھے جن کے ساتھ ٹائمر 3 گھنٹے، 8 گھنٹے وغیرہ کے مختلف اوقات میں سیٹ کیا گیا تھا تاہم اسے ناکارہ بنانے سے بڈے حادثے کو ٹالا گیا وہیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
انہوں نے کہا "کل رات بی ایس ایف نے کناچک کے علاقے میں ایک ڈرون کی مشقوں حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرون کی طرف کچھ گولیاں چلائیں۔ بی ایس ایف ترجماں کا کہنا ہے کہ فوری طور پر پولیس پارٹی کو تعینات کیا گیا اور انہوں نے علاقے میں ڈرون مخالف ایس او پی پر عمل کیا۔