سرینگر/جموں اور سرینگر میں چلنے والی مسافر گاڑیوں پراب جموں کشمیر کے فن ، ثقافت اور ورثے سے متعلق نمائشی رنگ ہوگااور مختلف رنگوں کے بجائے اب یکسان رنگوں کے میٹاڈور چلائے جائیں گے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دہلی ممبئی کے شہروں کی طرح جموں اور سری نگر شہر میں چلنے والی میٹاڈور کا رنگ ایک جیسا ہوگا۔ اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاست کے لوگوں سے گرافک ڈیزائن کے لیے تجاویز طلب کی ہیں جنہیں سات دنوں کے اندر محکمہ کے جموں اور سرینگر دفتر کے ای میل آئی ڈی پر بھیجنا ہوگا۔ جموں اور سرینگر میں چلنے والے میٹاڈور کی شکل بدل دی جائے گی۔ میٹاڈور پر رنگ برنگے ڈیزائن رکھنے کے بجائے یکساں رنگ رکھنے کے علاوہ آپ کو ریاست کے فن، ثقافت اور ورثے کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے لوگوں سے گرافک ڈیزائن کی تجاویز طلب کیں۔سرکاری ذرائع سے معلوم ہواہے کہ میٹاڈورجو جموں اور سری نگر شہر میں سڑکوںپر رواں دواں ہیں کواب جموں و کشمیر کے فن، ثقافت اور ورثے کی جھلک دیکھے گا۔ دونوں دارالحکومتوں میں چلنے والے میٹاڈور کا رنگ بھی ایک جیسا ہوگا۔ اس کے ساتھ ان گاڑیوں کی علیحدہ شناخت کی جائے گی اور ساتھ ہی انہیں نظم و ضبط کی شکل دی جائے گی۔اس نظام کو نافذ کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریاست کے لوگوں سے گرافک ڈیزائن کے لیے تجاویز طلب کی ہیں جنہیں سات دنوں کے اندر محکمہ کے جموں اور سری نگر دفتر کے ای میل آئی ڈی پر بھیجنا ہوگا۔ جموں اور سری نگر میں چلنے والے میٹاڈور کی شکل بدل دی جائے گی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے عام لوگوں سے ڈیزائن مانگے ہیں۔ ڈیزائن موصول ہونے کے بعد محکمہ کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی بہترین ڈیزائن کا انتخاب کرے گی۔اس کے بعد یہ تمام میٹاڈرز پر استعمال ہوگا۔ نئی گاڑیاں خریدنے پر گاڑیوں کے مالکان کو محکمہ سے طے شدہ ڈیزائن اور رنگ حاصل کرنا ہوگا جبکہ پرانی گاڑیوں کو فٹنس کے وقت وہی رنگ لگانا ہوگا۔ چیف سکریٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اس کے لیے کارروائی شروع کرنے کو کہا ہے۔ادھرپردیپ کمار، ٹرانسپورٹ کمشنرنے کہا ہے کہ دہلی ممبئی کے شہروں کی طرح جموں اور سری نگر شہر میں چلنے والی میٹاڈور کا رنگ ایک جیسا ہوگا۔ اس کے لیے ایک ڈیزائن بھی بنایا جائے گا، جس کے لیے لوگوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ڈیزائن کی منظوری کے بعد یہ تمام گاڑیوں پر لاگو ہو گا۔