امت نیوز ڈیسک //
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے بجہامہ اُوڑی کے گواشر علاقے کے جنگلاتی علاقے میں ایک تیندوے کے اٹھا کر لے جانے کے چند گھنٹے بعد جمعہ کی رات نابالغ لڑکی کی لاش ملی۔
کے ڈی سی کے مطابق لڑکی کی شناخت چھ سالہ منیزہ دختر عمران احمد بیگ ساکنہ بجہامہ اوڑی کے طور پر ہوئی ہے،خاندان کے ساتھ بہک میں قیام پذیر تھی، جب تیندوے نے حملہ کیا اور اس کے ساتھ گھنے جنگل کے علاقے میں غائب ہوگیا۔
اہل خانہ نے شور مچایا لیکن بچی کو درندے کے چنگل سے نہ بچا سکے۔ بعد ازاں پولیس کی ایک پارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں اور اہل خانہ کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر تلاش شروع کر دی۔ گھنے جنگلوں میں تلاش کرنے کے بعد لڑکی کی لاش ملی۔
ایک پولیس اہلکار نے بھی کے ڈی سی کو لاش کی برآمدگی کی تصدیق کی۔