امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 17 ستمبر : معروف مذہبی علماء مولانا عبدالرشید داؤدی اور مشتاق احمد ویری پر PSA کے تحت مقدمہ درج کیے جانے کے دو دن بعد اب ایک اور معروف مذہبی مبلغ سرجن برکاتی کو ضلع شوپیاں میں گرفتار کیا گیا ہے۔
برکاتی کے اہل خانہ میں سے ایک نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ انہیں پولیس نے آج صبح تقریباً 6:45 بجے گرفتار کیا۔ انھوں نے کہا کہ جب سے انھیں رہا کیا گیا ہے، انھوں نے کسی احتجاج میں حصہ نہیں لیا، کوئی تقریر نہیں کی اور وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ انھیں اب کیوں گرفتار کیا گیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ برکاتی کو اکتوبر 2020 میں چار سال کی نظربندی کے بعد رہا کیا گیا تھا جب انہیں 2016 میں حزب کمانڈر برہان وانی کی موت کے بعد شروع احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔( کے این او)