امت نیوز ڈیسک //
گریز کے تلیل علاقے میں برفانی تودہ گر آیا ہے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ تلیل کے حسن گام علاقے میں برفانی تودہ گر آیا جس کے بعد علاقے میں بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ برفانی تودہ تلیل میں گر آیا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔