امت نیوز ڈیسک //
کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ راہول گاندھی کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور پارٹی ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کی تمام ہدایات پر عمل کرے گی۔ بتادیں کہ راہول گاندھی کی زیر قیادت بھارت جوڑ و یا ترا اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان جموں و کشمیر کے ہیر انگر سے دوبارہ شروع ہوئی ، تاہم گزشتہ روز جموں میں دو دھماکوں کی اطلاع ملی تھی۔ پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رمیش نے کہا، ” راہول گاندھی کی سیکورٹی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ یہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم سیکورٹی ایجنسیوں کے کہنے پر عمل کریں گے ۔ راہول گاندھی صبح 8 بجے لونڈی چوکی کو عبور کرنے کے بعد اپنی یا ترا کے ساتھ سانبہ ضلع کے تییال لگوال میں داخل ہوئے۔ ان کے ہمراہ جموں و کشمیر پر دلیل کانگریس کے سر بر او و قار رسول وانی، کارگزار صدرر من بھلا اور سینکڑوں رضاکار بھی موجود ہیں۔ تقریباً 25 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد یا ترارات کا قیام چک نانک میں کرے گی ، اور پیر کو سانبہ کے وجے پور سے دوبارہ شروع ہو کر جموں پہنچے گی۔