امت نیوز ڈیسک //
سرینگر //اگر کبھی جنگ لڑنے کی ضرورت پڑی تو پورا ملک ہماری مسلح افواج کے پیچھے ہو گا کا اعلان کرتے ہوئے وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ یہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے کہ بھارت نے ماضی میں اپنے دشمنوں کو شکست دی ہے اور کئی جنگیں جیتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ملک کو ہر سہولیات لیس کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔
نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ملک کو چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ہر طرح کی سہولیات سے لیس کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی جو تیزی سے ابھرتے ہوئے عالمی سلامتی کے منظر نامے کی وجہ سے پیدا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے ملک کے فول پروف سیکورٹی انفراسٹرکچر کو ٹیم ورک کی بہترین مثالوں میں سے ایک قرار دیا، اور زور دے کر کہا کہ ”اگر کبھی لڑنے کی ضرورت پڑے تو مسلح افواج کے پیچھے پورا ملک کھڑا ہوگا “۔