امت نیوز ڈیسک //
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جو انجری کے باعث کئی ماہ سے کرکٹ سے دور ہیں اور آئندہ ماہ پی ایس ایل سے وہ ایک بار پر کرکٹ کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
پی ایس ایل سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے حجاز مقدس پہنچ کر عمرے کی سعادت حاصل کی ہے اور اس کی ایک سحر انگیز تصویر بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہے۔
شاہین شاہ نے مسجد الحرام کے مطاف میں خانہ کعبہ کے پس منظر کے ساتھ اس خوبصورت تصویر کو الحمدللہ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ صرف چند گھنٹوں میں اب تک لاکھوں صارفین اس کو دیکھ پر لائیک کرچکے اور ان کی جانب سے پیسر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ آئندہ ماہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی کے جوہر دکھانے سے قبل شاہین شاہ آفریدی زندگی کی نئی اننگ بھی شروع کر رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی کا 3 فروری کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے نکاح طے ہے جو کراچی میں ایک مختصر اور پروقار تقریب میں انجام پائے گا۔