امت نیوز ڈیسک //
سرینگر // پولیس کا کہنا ہے کہ سرینگر کے عید گاہ علاقے میں گرینیڈ حملے میں ایک شہری معمولی زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ عید گاہ سرینگر میں ملی ٹنٹوں نے گرینیڈ داغا جس کے نتیجے میں ایک شہری جس کی شناخت اعجاز احمد دیوا ولد عبد الرشید دیوا ساکنہ عیدگاہ سنگم کے بطور ہوئی زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق زخمی شہری کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملی ٹنٹوں کی تلاش جاری ہے۔










