امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : سماج سے منشیات کو ختم کرنے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ پٹن کی نگرانی میں پولیس پارٹی نے ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 104 گرام چرس اور 1.8 کلو گرام چرس پاؤڈر جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت بختیار احمد بٹ ولد محمد سلطان بٹ ساکنہ بچو پلہلن کے بطور ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ پولیس اوڑی کی نگرانی میں ایک پولیس پارٹی نے موہورہ اوڑی میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے بڑی تدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ دوران چیکنگ ملزم کے قبضے سے 104 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت راجہ تنویر ولد راجہ حسن ساکنہ موہورا اوڑی کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں متعلقہ تھانوں میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔ کمیونٹی ممبران سے درخواست ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔