• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آئین میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمر عبداللہ

آئین میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی: عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
21/09/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
کپواڑہ:نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و جموں و کشیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ ان کے دور حکومت میں جموں و کشمیر میں میڈیا پر پوری آزادی تھی۔ اگر اخبار میں دس صفحات ہوتے ہیں تو ان کے دور حکومت میں 9 صفحات پر ان کی مخالفت لکھی ہوتی اور دسویں صفہ پر اشتہار ہوتے تھے جس سے اخبار پیسہ کما لیتے تھا۔موصوف نے ان باتوں کو اظہار ہندواڑہ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں حال یہ ہے کہ اگر اخبار کے دس صفحات ہوتے ہیں تو اٹھ پیجز پر اشتہار ہونگے ، ڈیڑھ پیجز پر ایل جی کی تعرفیں ہوں گی اور اگر ان کا موڈ بنا تو آدھے پیج پر ان کا ذکر ہوتا۔ انہوں نے کہا یہ ان کی مجبوری ہے۔انہوں نے کہا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہاں لیے گئے فیصلوں کا مقصد نیشنل کانفرنس کو کمزور کرنا اور جموں و کشمیر میں بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کی جموں و کشمیر میں اس وقت دو طرح کی پارٹیاں موجود ہیں، ایک جسے بی جے پی ختم کرنا چاہتی ہے اور دوسری جس کے ذریعے اسے (بی جے پی) کو حمایت حاصل ہے۔

کانگریس کی جانب سے بھارتی آئین سے "سوشلسٹ” اور "سیکولر” کے الفاظ آئین کے تمہید سے خارج کے الزام کے سوال کے جواب میں عمر نے کہا کہ آئین کے ساتھ کھیلنے کی کوئی بھی کوشش ملک کے لیے اچھی نہیں ہوگی کیونکہ اس میں اتنی آسانی سے ترمیم نہیں کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کو آسانی سے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ آئین کو تبدیل کرنے کے لیے آپ کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے۔ جہاں تک مجھے معلوم ہے، ایسے الفاظ کو ہٹانے کے بارے میں نہ تو لوک سبھا میں اور نہ ہی راجیہ سبھا میں کوئی ووٹنگ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بی جے پی نے اس معاملے پر اپنے دفاع میں کہا ہے کہ چونکہ پارلیمانی کارروائی کو پُرانی عمارت سے نئی عمارت میں منتقل کرنے کا موقع تاریخی تھا، اس لیے اس نے تاریخی آئین کی کاپیاں اراکین کے درمیان تقسیم کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ درست ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ لیکن اگر وہ آئین کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو یہ ملک کے لیے اچھا نہیں ہوگا کیونکہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ اگر جموں و کشمیر نے بھارت کے ساتھ الحاق کیا ہے تو اس نے مہاتما گاندھی کے ملک سے الحاق کیا ہے نہ کہ آر ایس ایس یا سنگھ پریوار کے ملک کے ساتھ۔سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی کیس کی فیصلہ کے جواب میں عمر عبداللہ نے کہا کہ این سی اس کیس کے لیے اچھا وکلاء کی خدمت حاصل کی اور اب ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عید میلادلنبیﷺ کی تقریبات کے انعقاد کیلئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

Next Post

پیشہ ور صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل سے ملاقات کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
Next Post
پیشہ ور صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل سے ملاقات کی

پیشہ ور صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر گاندربل سے ملاقات کی

پلوامہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں فیس بک ایڈمن گرفتار:پولیس

پلوامہ میں ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں فیس بک ایڈمن گرفتار:پولیس

گڈول کوکر ناگ تصادم: سات روز پر محیط آپریشن کے دوران تین اعلیٰ آفیسروں سمیت4 اہلکار جان بحق ہوئے جبکہ پولیس اور فوج نے دو شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا ۔

گڈول کوکر ناگ تصادم: سات روز پر محیط آپریشن کے دوران تین اعلیٰ آفیسروں سمیت4 اہلکار جان بحق ہوئے جبکہ پولیس اور فوج نے دو شدت پسندوں کو بھی ہلاک کیا ۔

پنجاب میں واقع  دیش بھگت یونیورسٹی داخلہ گھوٹالہ  اور کشمیری طلاب کی مارپیٹ۔۔۔

پنجاب میں واقع دیش بھگت یونیورسٹی داخلہ گھوٹالہ اور کشمیری طلاب کی مارپیٹ۔۔۔

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

میر واعظ عمر فاروق کا جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »