امت نیوز ڈیسک //
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سرینگر شہر کی میونسپل حدود کے اندر تمام تعلیمی اداروں کے اسکولوں کے اوقات میں یکم اکتوبر سے تبدیلی کا حکم دیا۔
ایک حکم نامے کے مطابق شہر سرینگرکے تمام اسکولوں کے نئے اوقات کل سے صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک ہوں گے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے سرینگر شہر کی میونسپل حدود کے اندر تمام سرکاری اور پرائیویٹ تسلیم شدہ اسکول 01 اکتوبر سے صبح 9:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک اسکولوں کے اوقات کی پابندی کریں گے۔