امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 اپریل : گزشتہ ماہ اوڑی کے علاقے میں دریائے جہلم میں ڈوبنے والے تیسرے لاپتہ مزدور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ شکیل احمد میر ولد سعد اللہ میر ساکنہ گنڈ زونہ ریشی پورہ کپواڑہ، بلال احمد ریشی ولد عبدالاحد ریشی ساکنہ اریجال بڈگام اور محمد اسلم چوپان ولد غلام محی الدین چوپان ساکنہ شانگس اننت ناگ موہڑہ گنگل کے مقام پر دریائے جہلم پر پرانا پل ٹوٹنے کے باعث دریائے جہلم میں گر گئے۔
انہوں نے کہا کہ دو لاشیں پہلے ہی برآمد کی جاچکی ہیں، اور ایک لاش شکیل احمد میر ولد سعد اللہ میر ساکنہ گنڈ زونہ ریشی پورہ کپوارہ کی ہے جو ابھی تک لاپتہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسری جانب سے ان کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد لاش کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)