• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
شوپیاں میں پولیس نے دومنزلہ مکان منسلک کیا

شوپیاں میں پولیس نے دومنزلہ مکان منسلک کیا

by امت ڈیسک
09/01/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شوپیان:جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں املاک اور جائیدادوں کو اٹیچ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج پولیس نے ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں ایک مکان کو منسلک کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب میں پولیس کی ایک ٹیم نے دو منزلہ مکان پر ایک پوسٹر چسپان کر کے بلڈنگ کو اٹیچ کیا ہے۔ نوٹس بورڈ میں لکھا گیا ہے کہ یہ بلڈنگ ملک مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال میں لائی گئی ہے اور پہلے ہی ایف آئی آر زیر نمبر 104/2022 کے تحت مختلف دفعات کے تحت اس حوالے سے کیس درج کیا گیا تھا اور دوران تفتیش اب اس بلڈنگ کو اٹیچ کیا جاتا ہے اور بنا سرکاری اجازت کے اس میں کوئی کام نہیں کیا جائے گا۔

ایس آئی اے نے بانڈی پورہ میں جماعت اسلامی کی زمین کو سیز کردییاد رہے کہ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں ہشنگ پورہ ناگہ بل امام صاحب علاقے میں اسے مکان کے نزدیک فورسز اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہوے انکاؤنٹر میں تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے جن کی شناخت پولیس نے دانش خرشید بٹ ولد خرشید احمد بٹ ساکن لڈی زینہ پورہ شوپیاں ، تنویر احمد وانی ولد بشیر احمد وانی ساکن امربگ امام صاحب شوپیان اور توصیف احمد بٹ ولد غلام نبی بٹ ساکن چیرمرگ شوپیان کے بطور کی تھی۔ اس طرح پولیس نے اس سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے شوپیاں میں دو منزلہ مکان ضبط کرلیا ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے ایک عرصہ قبل ضلع ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقے سے تعلق رکھنے والے لشکر طیبہ تنطیم سے وابستہ عسکریت پسند کی جائیداد کو ضبط کر لیا تھا۔ ایس ایس پی ڈوڈہ اور ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ نے عدالت حکم پر عمل درآمد کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی اور مذکورہ عسکریت پسند کے گاؤں خان پورہ علاقہ میں واقع 04 کنال اور 2½ مرلہ اراضی کو ریونیو اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے منسلک کیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈوڈہ کے ٹھٹھری علاقہ کے میں جو جائیداد منسلک کی گئی ہے وہ پاکستان سے کام کرنے والے لشکر طیبہ کے کمانڈر عبدالرشید کی ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ عبدالرشید نے اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے لیے 1993 میں پاکستان گیا تھا اور اسلحہ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد اس نے دراندازی کی اور ضلع ڈوڈہ میں سرگرم رہا۔ پولیس بیان کے مطابق عبدالرشید دیگر عسکریت پسندوں کے ساتھ شہریوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں اور علاقے میں تشدد کے واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ عسکریت پسند نے نوے کی دہائی میں علاقہ کے کئی نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لیے اکسایا اور بھرتی بھی کیا۔بیان کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند کو عدالت نے مجرم بھی قرار دیا گیا اور اس وقت وہ پاکستان سے کام کر رہا ہے اور سوشل میڈیا اور ورچوئل موڈ کے ذرائع ڈوڈہ کے نوجوانوں کو عسکریت پسندی میں شامل ہونے کی طرف راغب کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ عسکریت پسند ایف آئی آر نمبر 23/1997 کے میں ملوث ہے اور عدالت کے حکم کے مطابق مجرم مفرور ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جو ٹرمپ کی شکست کے بعد ہوا وہی برازیل میں ہو رہا ہے : مودی

Next Post

آئین اور پرچم تبدیل کرنے کی بات حقیقت سے کوسوں دور: بھاجپا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
آئین اور پرچم تبدیل کرنے کی بات حقیقت سے کوسوں دور: بھاجپا

آئین اور پرچم تبدیل کرنے کی بات حقیقت سے کوسوں دور: بھاجپا

” ملی ٹنسی “کا حصہ بننے والے کو بخشا نہیں جائے گا: منوج سنہا

ایل جی جموں میں 26جنوری کو پرچم کشائی کریں گے

اننت ناگ: ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی، خاتون از جان، لواحقین سراپا احتجا ج

اننت ناگ: ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی، خاتون از جان، لواحقین سراپا احتجا ج

بٹوٹ میں سڑک حادثہ،19  سالہ نوجوان از جان

بڈگام میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں ڈرائیور کی موت، 7 زخمی

راشن کے حوالے سے فیصلہ ناقابل قبول، نظر ثانی کی جائے : مظفر شاہ

راشن کے حوالے سے فیصلہ ناقابل قبول، نظر ثانی کی جائے : مظفر شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »