• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ٹٹو گراونڈ سرینگر میں اب بنے گی تفریحی پارک؛ فوج کاچار ماہ میں139 ایکڑکی اراضی خالی کرنے کا اعلان

ٹٹو گراونڈ سرینگر میں اب بنے گی تفریحی پارک؛ فوج کاچار ماہ میں139 ایکڑکی اراضی خالی کرنے کا اعلان

رضوان سلطان

by امت ڈیسک
03/08/2023
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

ایک بڑی اور اہم پیش رفت میں فوج نے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے بٹہ مالو علاقے میں واقع مشہور ٹٹو گراؤنڈ کی 139.04 ایکڑ(1112کنال) اراضی کو خالی کرنے پر اتفاق کیا ہے اور گزشتہ ہفتےزمین کو وزارت دفاع نے مرکزی وزارت داخلہ کو منتقل کر دیا ہے۔ وزارت دفاع نےجموں وکشمیر حکومت کے ذریعے وزارت داخلہ کےساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔جبکہ جموںو کشمیر حکومت زمین کو اب سیاحت کے فروغ کے لیے استعمال کرے گی اور حکومت نے اس جگہ پر پہلا تفریحی پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اراضی وزارت دفاع کی طرف سے جموں و کشمیر حکومت کو120روز کے اندرسپرد کر دی جائے گی۔یہ گراونڈ دہائیوں سےآرمی کے قبضے میں رہا ہے۔

واضح رہےاس گراونڈ میں 2 نومبر سنہ 2015 میں سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید نے 136 کنال اراضی پر ’’سٹیزن پارک‘‘ بنانے کے لئے سنگ بنیاد رکھی تھی۔ تاہم اس پارک کا کام شروع نہیں کیا گیا۔ اب وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے گزشتہ روز اس زمین کی منتقلی پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔ یہ تقریب سرینگر میں ایل جی کی سرکاری رہائشگاہ و دفتر راج بھون میں منعقد ہوئی۔ وزارت دفاع کی جانب سے ٹٹو گراؤنڈ کے فوجی افسر نے نمائندگی کی جبکہ وزارت داخلہ کی نمائندگی صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کی۔

اس ضمن میں جاری سرکاری بیان کے مطابق یہ زمین فوج وزارت داخلہ کو 120 دنوں کے اندر سپرد کرے گی۔ایل جی منوج سنہا نے اس مفاہمتی یادداشت کو ’’یادگار‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس گراؤنڈ کو سیاحت کے لئے فروغ کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے فوج کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سول انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز عوام کی بہبود کے لئے کام کر رہے ہیں۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ سول انتظامیہ ٹٹو گراؤنڈ میں شعبہ سیاحت کے لئے جدید انفراسٹرکچر قائم کرے گی اور اس مقام کو سیر و تفریح کے لئے جاذب نظر بنائیں گے۔

خیال رہے پچھلے سال ستمبر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ تاریخی عیدگاہ کے بجائے ٹٹو گراؤنڈ کو کینسر ہسپتال اور کھیل کے میدان کی تعمیر کے لیے استعمال کریں۔محبوبہ کا یہ تبصرہ جموں و کشمیر وقف بورڈ چیئرپرسن درخشاں اندرابی کی طرف سے عیدگاہ پر ہسپتال بنانے کی تجویز اور وہاں کھیل کا میدان تیار کرنے کے ڈویژنل انتظامیہ کے منصوبے کی رپورٹوں کے بعد آیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

قصہ لاپتہ خواتین کا : حقیقت یا کچھ اور؟؟؟

Next Post

اتحاد بین المسلمین: وقت کی اہم ضرورت

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں وکشمیر میں ایل جی سے 5 سال کے بعد محبوبہ مفتی نے کی ملاقات، کشمیری پنڈتوں کے لئے کیا یہ بڑا مطالبہ

’’تجربات کو جھٹلانے سے حقیقت نہیں بدلتی…‘‘، اے آر رحمان تنازع پر محبوبہ مفتی کا بیان

18/01/2026
جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

جموں کی علیحدگی کا مطالبہ: جموں و کشمیر کی سیاست ایک نئے موڈ پر

16/01/2026
این ایم سی نے شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی منظوری منسوخ کر دی، طلباء کو دوسرے اداروں میں شفٹ کیا جائے گا

شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل داخلہ معاملہ: "سانپ بھی مرا اور لاٹھی بھی ٹوٹی”

09/01/2026
گلفام بارجی!  اداکاری سے شاعری تک

گلفام بارجی! اداکاری سے شاعری تک

02/01/2026
قومی شاہراہ، جس نے میوہ صنعت کی کمر توڑ دی!

سال 2025: کشمیر کی میوہ صنعت کے لیے بدترین سال

02/01/2026
کتھ باتھ سے  گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

کتھ باتھ سے گل بات تک: کیا نوجوانوں کے مسائل کے زریعے ساکھ بحال کرنے کی کوشش؟؟

26/12/2025
Next Post
اتحاد بین المسلمین: وقت کی اہم ضرورت

اتحاد بین المسلمین: وقت کی اہم ضرورت

انصاف کی بھیک مانگی نہیں جاتی!

انصاف کی بھیک مانگی نہیں جاتی!

اتحاد بین المسلمین: وقت کی اہم ضرورت

دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان تعلیمی تفاوت

پلوامہ میں این آئی اے کے چھاپے

پلوامہ میں این آئی اے کے چھاپے

عدالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

عدالت کے سامنے 7366 گاڑیوں کے ای چالان زیر التوا، 9 اگست تک نمٹائیں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »