(جموں) پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے پیر کے روز یہاں بڑھتی مہنگائی کے خلاف احتجاج درج کیا۔ احتجاجی انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایک احتجاجی لیڈر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ رسوئی گیس سیلنڈر میں پچاس روپیہ کا اضافہ کیا گیا جس سے غریب عوام کے لئے مشکلات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو چاہئے کہ وہ اس چیز کو دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے اس صورتحال میں غریب کہاں جائے گا۔ موصوف احتجاجی نے کہا کہ دوسری طرف بے روزگاری کا گراف بھی بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا: ’آج بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان خود کشی کر رہے ہیں‘۔ انہوں نے جموں وکشمیر حکومت اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بے روزگاری کو کم کرنے کے لئے اقدام کریں۔








