• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جارہے ہیں: نیچنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ

کشمیر فائلز فلم بے بنیاد ہے،اس نے ملک اور یہاں کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کی: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
16/05/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(سرینگر) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بڈگام میں احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں پر لاٹھی چارج کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ پتھر نہیں مارتے تھے بلکہ اپنی حفاظت کے لئے بر سر احتجاج تھے۔انہوں نے کہا کہ جو سیاحوں کی بے تحاشا آمد کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہ امن کی علامت نہیں ہے بلکہ یہاں امن و قانون کی صورتحال بہت خراب ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کے بارے میں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے ملنے کا مقصد یہ تھا کہ یہاں امن و قانون کی صورتحال بہت خراب ہے اور اگر ہم یہ ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں کہ سیاح آ رہے تو یہ امن کی شکل نہیں ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں روز لوگ مارے جا رہے ہیں کوئی پولیس کانسٹیبل مارا گیا شوپیاں میں دیکھئے کہ وہ (شعیب احمد گنائی) ہاتھ اوپر اٹھائے ہوئے تھا پھر بھی اس کو گولی مار دی گئی‘۔بڈگام میں احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں پر لاٹھی چارج کرنے کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ لوگ پتھر نہیں مار رہے تھے بلکہ اپنی حفاظت کے لئے احتجاج کر رہے تھے۔انہوں نے کہا: ’میں نے آج تک کبھی کسی پنڈت کو پتھر مارتے ہوئے نہیں دیکھا ہے ان پر لاٹھی چارج کرنے اور آنسو گیس کے گولے داغنے کی کیا ضرورت تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ سرکار سے اپنی حفاظت مانگ رہے تھے۔موصوف صدر نے کہا کہ میں نے لیفٹیننٹ گورنر سے یہ بھی کہا کہ کشمیر فائلز نامی جو فلم بنوائی گئی اس نے ملک اور یہاں کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کی۔انہوں نے کہا: ’یہ فلم بے بنیاد ہے اس نے ملک اور یہاں کے نوجوانوں میں نفرت پیدا کی ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ملک میں جو مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے اس سے ہمارے بچوں میں بھی ایک لہر پیدا ہوئی ہے‘۔رکن پارلیمان نے کہا کہ ایسی چیزوں کو بند کیا جانا چاہئے اور اس میڈیا کو بھی بند کیا جانا چاہئے جو پورے ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی لیڈروں کو ان حالات سے متاثر ہونے والوں کے پاس جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں ایک دوسرے کے قریب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی تو نفرتیں کیسے ختم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں امن قائم کرنے کے لئے حکام کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں.

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کچھ طاقتیں چاہتی ہیں کہ کشمیر میں خون بہتا رہے :رویندر ر رینہ

Next Post

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 7 ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، چھ گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ باورد ضبط :پولیس کا دعویٰ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بانڈی پورہ میں خاتون سمیت 7 ملی ٹنٹ اعانت کار گرفتار، چھ گاڑیاں اور اسلحہ وگولہ باورد ضبط :پولیس کا دعویٰ

حکومت کی پالسیاں لوگوں میں ناراضگی کی وجہ ہیں : محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر میں جمہوریت کہیں نہیں، جان بوجھ کر ایک سوچے سمجھے طریقے سے مذہبی، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر دشمنی پیدا کی جارہی ہے : عمر عبدا للہ

وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کی تازہ سیکورٹی صورتحال: وزیر داخلہ کی سربراہی میں جائزہ میٹنگ آج نئی دہلی میں ہوگئی

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے:طیب اردوان

فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت قبول نہیں کریں گے:طیب اردوان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »