جموں// جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو کہا کہ اس سال 3.65لاکھ یاتریوں نے امرناتھ یاترا کی۔
ایل جی سنہا نے یہاں راج بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امسال یاترا کے ہموار انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ یاترا کے 44دنوں کے دوران اس سال 3.65لاکھ یاتریوں نے بابا برفانی کے درشن کئے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت نے اس سال یاترا کے ہموار انعقاد کے لیے کافی انتظامات کیے تھے تاہم آنے والے وقت میں اس میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
فوج، پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، ایس اے ایس بی کے علاوہ ایل جی سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یاترا کی پوری مدت کے دوران اپنی رضاکارانہ مدد کی۔