امت نیوز ڈیسک //
سرینگر:جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے صدر ہسپتال میں مریضوں اور تیمارداروں کے موبائیل فون چرانے والے ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کرکے سرینگر پولیس نے تین سارقوں کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے چرائے گئے 11موبائیل فون ضبط کئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے صدر ہسپتال میں موبائیل چوری کرنے والے ایک گروہ میں شامل تین افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت منیب جان ولد منظور شاہ ساکن سیکہ ڈافر صفا کدل ، محی الدین حکیم ولد غلام محی الدین ساکن چائے ڈب صفا کدل اور محمد عرفان پانپوری ولد محمد سلطان ساکن صفا کدل سرینگر کے بطور ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ صدر ہسپتال سرینگر میں موبائیل چوری کے متعدد واقعات رونما ہونے کے بعد تیماداروں نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لاکر موبائیل چوری میں ملوث افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔
واضح رہے کہ آئے روز ہسپتالوں اور گھنے بازاروں میں چوری کے معاملات سامنے آرہے ہیں۔ ان بھیڑ بھاڑ جگہوں پر چور بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر لوگوں سے قیمتی سامان ، موبائل فون اور نقدی اٹھا لینے میں کامیاب ہوتے ہے ۔ اس دوران کئی چور چوری کرنے میں ناکام ہوتے ہے اور انہیں لوگ پکڑ لیتے ہے،تاہم بیشتر معاملات میں چور لوگوں کو چکما دینے میں کامیاب ہوتے ہے۔(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)








